آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

ملتان: (دنیا نیوز) آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نے ایک کارروائی کے دوران آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر فلائی دبئی کی پرواز نمبر ایف زیڈ 326 کے ذریعے کراچی سے آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کے دوران مسافروں کا سفری پروفائل مشکوک معلوم ہونے پر انہیں روکا گیا، آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں میں حافظ آصف، طارق بشیر اور محمد الیاس شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے موبائل فونز پر موجود پیغامات کی جانچ پڑتال سے یورپ جانے کے غیر قانونی منصوبے کا انکشاف ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان مسافروں نے آذربائیجان پہنچنے کے بعد وہاں سے سربیا اور دیگر یورپی ممالک میں غیر قانونی طور پر سفر کرنا تھا۔

مسافروں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ویزوں اور ٹکٹوں کے لئے وہاڑی کے ٹریول ایجنٹس کو 6 لاکھ روپے ادا کئے تھے، جبکہ بقیہ رقم منزل پر پہنچنے کے بعد دی جانی تھی، تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...