سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکاکوفائنل میں جگہ بنانے کےلیے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کےفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ صائم ایوب نے پرفارمنس بہتر کرنے کی غرض سے ڈومیسٹک کھیلنے کیلئے ٹیم سے ریلیز ہونے کی درخواست کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی اُدھر سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments