حب ریلی کراس کونیا چیمپئن مل گیا، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیاند ہوت فاتح

کراچی : (ویب ڈیسک/دنیانیوز ) حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں جیاند ہوت فاتح قرار پائے۔

حب ریلی کراس میں پاکستان بھر سے 54 ریسرز ایکشن میں دکھائی دیے ، بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34 منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نادر مگسی گاڑی خراب ہونےکے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔

ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 37 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ نے جیتنے والے ڈرائیوز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں