نیشنل گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آرمی کی لیفٹیننٹ مصباح نے جیت لیا
کراچی: (دنیا نیوز) 35 ویں نیشنل گیمز کا پہلا سونے کا تمغہ لیفٹیننٹ مصباح نے شوٹنگ مقابلے میں جیت لیا۔
آرمی کی لیفٹیننٹ مصباح نے شوٹنگ میں خواتین ایونٹ کے 50 میٹر رائفل میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، مینز میں 10 میٹر ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں نیوی کے شوٹرز نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
35ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کے حصول کی جنگ شروع ہوگئی ہے، باقاعدہ مقابلوں کے پہلے روز شوٹنگ ایونٹ میں 6 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوگئے، جس میں آرمی نے 4 اور نیوی نے 2 گولڈ میڈل جیتے۔
نیشنل گیمز میں مینز اور ویمن فٹ بال کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا، ویمن فٹبال میں آرمی نے کے پی کو 0-23 سے ہرایا جبکہ سندھ اور واپڈا کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔
پاکستان نیوی کے شوٹرز شاہ رخ خان، ارسلان اور مدثر خان نے 10میٹرز ایئر پسٹل ٹیم ایونٹ میں نیا ریکارڈ بنایا، 10 میٹرز ایئر پسٹل مینز میں 1721 سکور کے ساتھ پاکستان نیوی کے شوٹرز نے پاکستان آرمی کا ریکارڈ توڑا۔
سابق ریکارڈ پاکستان آرمی کے شوٹرز نے 1718 اسکور کے ساتھ 2022ء کی نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں بنایا تھا۔