پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویمنز نیشنل ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی۔
ویمنز ہیڈ کوچ کے لیے فیفا/اے ایف سی ’اے‘ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، ویمنز ہیڈ کوچ کی اہلیت میں قومی یا ایلیٹ سطح پر کوچنگ کا ثابت شدہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
دوسری جانب ویمنز ہیڈ کوچ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ اور کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ میں مہارت کو لازمی قرار دے دیا گیا۔