بنگلادیش اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپورٹس ایڈوائزر آصف نزرل اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کے درمیان اجلاس میں ڈاکٹر آصف نذرل نے اعلان کیا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

بنگلادیش کے مشیر کھیل نے کہا ہم کھیلنا چاہتے ہیں ہمیں اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی ہماری بات تسلیم کرے گا، حکومت اور بی سی بی کے عہدیداران کچھ دیر تک پریس کانفرنس کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں