حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ نادرا نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ غیرملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ منسوخی کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

نادرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں