میانوالی میں 7 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشتگردی خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے سوموار 7 اکتوبر تک ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا، رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں