سیاسی کارکن قوم کا سرمایہ، ان پر طاقت کا اندھا استعمال ناقابلِ قبول ہے: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن قوم کا سرمایہ، ان پر طاقت کا اندھا استعمال ناقابلِ قبول ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بقا کے لیے جمہوریت کی قبر کھود کر آمرانہ روش کو مضبوط کر رہی ہے، ظلم کرنے والے بھول رہے ہیں کہ کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئین کے مطابق پُرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے، حکومت کو کسی صورت یہ اختیار حاصل نہیں کہ مظاہرین پر چڑھ دوڑے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں