پنجاب: سرکاری سکولوں کے گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔

سنگل شفٹ والے سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی، ڈبل شفٹ والے سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، سیکنڈ شفٹ والے سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ کو یہ سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں