شمالی وزیرستان کے زرمک سب ڈویژن میں 16 جولائی کو کرفیو نافذ ہوگا
شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے رزمک سب ڈویژن میں 16 جولائی بدھ کو کرفیو نافذ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرفیو صبح 5 بجے سے لیکر شام 7 بجے تک جاری رہے گا جب کہ احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری بلا جواز گھروں سے نہ نکلیں اور قانون کے مطابق عمل یقینی بنائیں۔