سپیس ایکس نے مزید 28 سٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ کر دیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سپیس ایکس نے مزید 28 سٹار لنک سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

ایک پریس ریلیز میں سپیس ایکس نے کہا کہ سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلائی لانچ کمپلیکس 4 ایسٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:58 بجے کے قریب کیلی فورنیا میں وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے روانہ کیا گیا۔

سپیس ایکس نے نیوز ریلیز میں کہا کہ "اس مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لئے یہ 12 ویں پرواز تھی جس نے پہلے NROL-126، ٹرانسپورٹر 12، اسفیئریکس، NROL-57، اور اب آٹھ اسٹار لنک مشن شروع کئے تھے۔

مرحلہ علیحدگی کے بعد پہلا سٹیج بوسٹر بحر الکاہل میں تیرتے پلیٹ فارم پر اترا۔

کمپنی نے کہا کہ "اس بات کا امکان موجود تھا کہ سانتا باربرا، سان لوئس اوبیسپو، اور وینٹورا کاؤنٹیز کے رہائشیوں نے لانچ کے دوران ایک یا زیادہ آوازیں سنی ہوں گی، لیکن رہائشیوں کا تجربہ موسم اور دیگر حالات پر منحصر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں