واٹس ایپ پر ’چیٹ ہسٹری شیئرنگ‘ فیچر کی آزمائش کا آغاز
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے نیا ’چیٹ ہسٹری شیئرنگ‘ فیچر ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران پچھلی گفتگو بھی دیکھ سکیں گے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق نئے ممبران کو تقریباً 24 گھنٹوں کی حالیہ چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ پیغامات کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 1000 تک محدود رکھا جا سکتا ہے تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔
گروپ ایڈمنز کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس چیٹ ہسٹری شیئرنگ فیچر کو فعال یا غیر فعال کریں، یعنی گروپ کی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے گا کہ ہسٹری دکھانی ہے یا نہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام چیٹ ہسٹری مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت رہے گی، نئے ممبر کے شامل ہوتے ہی پیغامات خودکار طریقے سے دوبارہ انکرپٹ ہو کر محفوظ انداز میں پہنچیں گے، جس سے صارفین کی رازداری برقرار رہے گی۔
یار رہے کہ یہ نیا فیچر اس وقت ترقی اور آزمائش کے مراحل میں ہے اور اب تک عام صارفین کیلئے جاری نہیں کیا گیا۔