صدارتی انتخابات ، مقابلے کی دوڑ میں کئی پاکستانی نژاد امریکی بھی شامل

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا کے عام انتخابات میں کئی امریکی پاکستانی بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ ٹکٹ پر ٹیکساس سے سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کی پوزیشن مضبوط ہے ، مشی گن سے عائشہ فاروقی جبکہ نیویارک سے ری پبلکن ٹکٹ پر عامر سلطان امیدوار ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوینیا سے ڈیموکریٹ ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں ، کانگریس کے لیے واحد امیدوار ایرن بشیر کا پنسلوینیا میں مقابلہ ہو گا۔

ٹیکساس ،فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں دوپاکستانی بھی کانسٹیبل کی سیٹ پر مدمقابل ہیں جن میں ڈیموکریٹس سے نبیل شیخ اور ری پبلکن کے نئے امیدوار علی شیخانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک کو ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی عدالتی اجازت مل گئی

امریکا میں صدارتی انتخابات کے حتمی دن پر انتخابی مہم اختتام کو پہنچ گئی جبکہ آٹھ کروڑ امریکی شہری پہلے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں ،  باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کاملہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں