ایران اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے: سینئر مشیر علی خامنہ ای
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کے حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے دعوے قیاس آرائیاں ہیں، حزب اللہ لبنان کی اہم حقیقت ہے۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی، شام اور لبنان کے دورے میں حزب اللہ کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند دیکھے۔