جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، 19 افراد ہلاک

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی جبکہ ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، تیز ہواؤں نے فائر فائٹرز اور فوج کے لیے آگ پر قابو پانا شدید مشکل بنا دیا۔

جنوبی کورین حکام کے مطابق آگ نے ہزاروں ایکڑ جنگلات کو جلا کر راکھ کر دیا ہے، جنوبی کوریا کا ہزار سال پرانا گاؤنسا مندربھی جل کر تباہ ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 146 ہیلی کاپٹرز اور 5ہزار فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں