پاکستان موجودہ پٹرولیم ذخائر پر انحصار کررہا ہے: پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان اپنے موجودہ پٹرولیم ذخائر پر انحصار کررہا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں جب تک جنگ ہے موجودہ ذخائرکو ہی آگے بڑھایا جائے، پاکستان کے پاس 21 دنوں کا ڈیزل رہ گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملک کے پاس 27 دنوں کا پٹرول موجود ہے، پاکستان کے پاس 9 دنوں کے لیے ایل پی جی رہ گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے حکام کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ سے 70 فیصد پٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں