اسرائیلی فورسز کے غزہ اور مغربی کنارے میں ظالمانہ حملے جاری، متعدد فلسطینی زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ اور مغربی کنارے میں ظالمانہ حملے جاری ہیں، غزہ کے مشرقی علاقوں میں شدید دھماکے، تباہی کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے طوفہ محلہ میں ییلو لائن کے قریب فضائی حملہ کیا،، مشرقی علاقوں پر مسلسل فائرنگ کی گئی۔
اسرائیل نے مغربی حصے میں ڈرون سرگرمی تیز کردیں، صیہونی فورسز کے وسطی غزہ کے المغازی کیمپ پر فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری جہازوں کی ساحل پر فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسرائیلی فضائیہ نے رفاہ شہر میں متعدد حملے کیے، کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اقوام متحدہ کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں 227 فلسطینی شہید، 95 ہزار متاثر ہوئے۔
رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی آبادکاروں کی جانب سے 1 ہزار 680 حملے کیے گئے۔