امریکی صدر کا ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کرانے کا تذکرہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کرانے کا تذکرہ کر دیا۔

امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 جنگیں ختم کروا چکا، نویں ختم کروانے کی کوشش ہے، روس، یوکرین تنازع پر بات چیت جاری ہے، ٹیرف معاملے پر عدالتی فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو اور بھی بہت سے راستے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم ہماری قومی سلامتی ہے، امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جارہا تھا، ٹیرف کے ذریعے اربوں ڈالرز لے کر آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں