برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان دفاعی تعاون پر نئے مذاکرات کا امکان

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان دفاعی تعاون پر نئے مذاکرات کا امکان پیدا ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے برسلز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں یورپی یونین کے تجارتی کمشنر آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گے جس کے بعد دفاعی فنڈ میں برطانیہ کی شمولیت پر بات چیت کا امکان ہے۔

دفاعی مذاکرات نومبر 2025ء میں مالی شرائط پر تعطل کا شکار ہوئے تھے، جرمنی کی جانب سے برطانیہ کو دفاعی پروگرام میں جلد شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں