ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے قریب پہنچ گیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔

رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ ایران چین سے سی ایم 302 سپر سانک میزائل خریدے گا، سپر سانک سی ایم 302 کی رینج 290 کلو میٹر ہے، یہ سمندری دفاعی نظام سے بچنے کیلئے نچلی اور تیز پرواز کرتے ہیں، ابھی تک میزائلوں کی ڈلیوری کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میزائلوں کے حصول کیلئے بات چیت 2 سال سے جاری تھی، گزشتہ سال اسرائیل سے جنگ کے بعد بات چیت کا عمل تیز ہوا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے میزائل معاہدے سے لاعلمی ظاہر کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں