جنگ کو وسعت آبنائے ہرمز کے ذریعے معاشی فائدہ حاصل کرنے کیلئے دی گئی، ایرانی پروفیسر

تہران یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر حسن احمدیان نے کہا ہے کہ جنگ کو وسعت دینے کی حکمت عملی اپنائی تاکہ سٹریٹ آف ہرمز کے ذریعے معاشی فائدہ حاصل کر سکیں۔

الجزیرہ سے گفتگو میں پروفیسر حسن احمدیان نے کہا کہ ایران کی کوشش ہے کہ جنگ کے نتائج کو ایسے اقتصادی فوائد سے جوڑا جائے جو نہ صرف جنگ سے نقصان کی تلافی کریں بلکہ ملک پر عائد سخت اقتصادی پابندیوں کے اثرات کم ہوں، عوام بہتری محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی نقطہ نظر سے یہ معاملہ صرف جنگ تک محدود نہیں، جنگ مختلف شکلوں میں جاری رہے گی، اقتصادی، سکیورٹی اور دیگر ایسے طریقے جن میں بم نہ گرائے جائیں لیکن عوام کو سیاسی نظام کے خلاف متحرک کیا جائے جیسا کہ پچھلے سالوں میں دیکھا گیا۔

پروفیسر حسن احمدیان کا مزید کہنا تھا کہ ایران یہ نہیں چاہتا کہ ملک اور تہران و دیگر علاقوں میں یہی صورتحال دہرائی جائے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ اپنے بنائے گئے فائدے کو معاشی فوائد کے ساتھ جوڑ کر عوامی اعتماد بحال کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں