اسرائیلی تجزیہ کار نے ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق بیانات کو سنجیدہ قرار دے دیا
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ان کے مطابق یہ عمل حقیقی معلوم ہوتا ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی کالم نگار گائیڈون لیوی نے کہا کہ پس پردہ کچھ نہ کچھ اہم پیشرفت ہو رہی ہے اور ٹرمپ کے لہجے میں جو سنجیدگی اور عزم نظر آ رہا ہے اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ محض دعوے نہیں بلکہ عملی کوششیں ہیں، اگرچہ ایران کی جانب سے ان مذاکرات کی تردید کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قیادت بھی ان بیانات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان کے خیال میں 23 روزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ہم پہلے سے زیادہ قریب آ چکے ہیں۔
اسرائیلی کالم نگار گائیڈون لیوی نے اپنی گفتگو میں اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ یہ سب وقت حاصل کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔