امریکہ میں ایئر شو کے دوران 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے

آئیڈاہو: (دنیا نیوز) امریکی ریاست آئیڈاہو میں ایئر شو کے دوران امریکہ کے 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئیڈاہو میں اتوار کے روز ایئر شو کے دوران 2 امریکی فوجی طیارے ای اے 18 جی گرولر فضا میں آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔

حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس سے 2 میل دور پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے 4 پائلٹس نے ایمرجنسی ایجیکٹ کرلیا جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں، حادثے کے بعد ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں