شجاع آباد میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، میاں بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی

شجاع آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر شجاع آباد میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم میں میاں بیوی جاں بحق جب کہ بیٹی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ہولناک حادثہ ہٹی سیال کے علاقہ میں پیش آیا جہاں کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں مرنے والے افراد کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بیٹی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں