وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
باکو: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدر آذربائیجان الہام علیوف سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
اس سے پہلے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے آذربائیجان کے بابائے قوم حیدر علی کے مزار پر حاضری دی، بابائے قوم کے مقبرے پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے آذربائیجان کی ترقی اور پاک-آذربائیجان دوستی کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب یاد گار کوچہ شہداء پہنچیں جہاں انہوں نے آذربائیجانی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور وفد کے شرکاء نے آذر بائیجان کے قومی شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔
آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ تھے۔