انمول پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پاکستانی ایپسٹین فائلز قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پوسٹ میں لکھا ’’پنکی ایپسٹین فائلز کا پاکستانی ورژن ہے۔‘‘
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 16, 2026
یاد رہے کہ ایپسٹین فائلز امریکی محکمہ انصاف نے جاری کی تھیں، جس میں جیفری ایپسٹین کے کم عمر بچیوں کے خلاف جنسی جرائم، منشیات کے استعمال اور امریکا سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کا ذکر تھا۔
خواجہ آصف کا ایپسٹین فائلز کی طرف اشارہ اسی بنیاد پر دکھائی دیتا ہے کہ انمول پنکی کے گاہکوں میں بھی بڑے بڑے نام شامل ہیں۔