ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

کراچی: (دنیا نیوز) ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شہر قائد میں شروع ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں، زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہو رہے ہیں۔

آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہو گی جب کہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید 28 مئی بروز جمعرات ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں