بلوچستان ڈیجیٹل گورننس، جدت کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ڈیجیٹل گورننس، شفافیت اور جدت کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2026 متعارف کرا دی، صوبے میں جدید ابلاغی نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی بھرتی نظام سے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ ملا، آئی ٹی پارکس، یوتھ آئی ٹی پروگرامز اور ای گورننس اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بسوں کی ڈیجیٹائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک منصوبے صوبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے سکالرشپ اور ڈیجیٹل سکلز پروگرامز اولین ترجیحات ہیں،عوامی فلاح کے جدید منصوبوں سے بلوچستان کو مستقبل سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
سرفرازبگٹی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کر رہے ہیں۔