سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی جب کہ یکم ذوالحجہ 18 مئی اور وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔
دوسری جانب جنوبی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے جہاں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی، حکام کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہو ہو گی۔
اس سے قبل تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ اور بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔
مزید برآں ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے، واضح رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔