ایران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت کم رہ گیا ہے: ٹرمپ کا سخت پیغام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، انہیں فوری طور پر آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے لیے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے بہت بُرے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے حق میں یہی بہتر ہے کہ وہ ہم سے معاہدہ کرلے۔ معاہدے میں ہی اس کا فائدہ ہے، بصورت دیگر ایران بہت بُرے وقت سے گزرے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نام لیے بغیر ایران کے لیے دھمکی آمیز پیغام بھی جاری کیا، کیپشن میں "طوفان سے پہلے کی خاموشی" لکھا تھا۔

تصویر میں ٹرمپ کو امریکی فوجی افسر کے ہمراہ بحری جہاز میں سوار دکھایا گیا ، پس منظر میں ایرانی پرچم والی ایک فوجی کشتی بھی دکھائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں