ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف چین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف چین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیئے گئے۔

ایران نے تعیناتی چین سے متعلق امور کیلئے کی، اقدام مشرق وسطیٰ تنازع میں چین کے کردار کی اہمیت اور بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر تہران کی بڑھتی سٹریٹجک توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ باقر قالیباف امریکا سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے چیف مذاکرات کار بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں