جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ میں جھڑپیں بدستور جاری
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ اور صیہونی فورسز کے ایک دوسرے پر مسلسل حملے جاری ہیں، اسرائیلی ڈرون حملوں میں الماجدل اور الکوثریہ السعیدا کے قصبے نشانہ بنے ہیں۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اقلیم التفاح کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون کو روکنے کیلئے فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا جبکہ الجبل میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کی جانب سے یحمر الشقیف کے قریب اسرائیلی کمانڈ سینٹر پر بھی ڈرون سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔