مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا

غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں داخل ہو کر کارروائیاں کی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین کے مغرب میں واقع قصبے رمانہ میں چھاپہ مارا، رام اللہ اور البیرہ کے علاقے میں واقع گاؤں دیر ابو مشعل میں اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔

بیت لحم کے جنوب مشرق میں اسرائیلی آبادکاروں نے پانی کی پائپ لائنیں چوری کر لیں، اسی علاقے کے گاؤں وادی رحال میں آبادکاروں نے یروشلم ڈسٹرکٹ الیکٹرک کمپنی کے عملے پر حملہ کیا۔

اسرائیلی آبادکاروں نے جنین کے جنوب میں واقع قصبہ عرّابہ پر دھاوا بولا اور رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں عین عریک پر بھی حملہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں