غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید و زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے، جن کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔
ناصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الصابرہ محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہو گئے، مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔