برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں امریکی فوج کے زیر استعمال ایک ایئر بیس کے قریب دھماکا خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب 3 مشکوک وینز دیکھی گئی تھیں جس کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والے ایک پولیس آپریشن میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے پانچوں افراد برطانوی شہری ہیں جن کا تعلق لندن سے ہے اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

برطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر لارنس ٹیلر نے بتایا کہ تفتیشی اہلکار اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق اس بات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ان سرگرمیوں میں کسی غیر ملکی ریاست کیلئے دانستہ یا نادانستہ طور پر کام کرنے والے افراد تو ملوث نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...