کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں وزیراعظم جارجیا میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی، حکومتی امیدوار نے 53 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

یہ انتخاب جارجیا میلونی کیلئے نئی دائیں بازو کی حریف جماعت نیشنل فیوچر اور اس کے سربراہ سابق فوجی جنرل روبرتو وانناچی کے خلاف اہم سیاسی امتحان سمجھا جا رہا تھا۔

وانناچی کی جماعت کو حالیہ رائے عامہ کے جائزوں میں 9 فیصد حمایت مل رہی ہے تاہم کلابریا کے انتخاب میں اس کے امیدوار کو 10 فیصد ووٹ ملے۔

اٹلی میں آئندہ عام انتخابات 2027ء میں متوقع ہیں اور وانناچی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو میلونی کے سیاسی اتحاد کیلئے ایک نیا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...