القاعدہ نے شام کی خانہ جنگی میں کردار کا اعتراف کرلیا
النصرۃ فرنٹ شام میں اسلامی حکومت کے قیام کیلئے برسرپیکار ہے :ابوبکر البغدادی کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی ماہرین کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دینگے :شام
بغداد(اے ایف پی )عراق میں موجود القاعدہ نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ شامی فوج کیخلاف برسرپیکار جنگجو گروپ النصرۃ فرنٹ القاعدہ نیٹ ورک کا حصہ ہے ۔ عراق میں القاعدہ فرنٹ گروپ کے رہنما ابوبکر البغدادی نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ یہ گروپ دیگر جنگجو گروپوں کے ساتھ اس شرط پر اتحاد کا خواہاں ہے کہ آئندہ حکومت اسلامی اصولوں کی پاسداری کرے گی۔ دریں اثناء شامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں کے ماہرین کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا کیونکہ وسیع تفتیش کا عمل ملکی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ۔ ادھر عراق نے شام جانے والے ایک اور کارگو طیارے کو اتار کر تلاشی لی ہے۔ تاہم اس میں اسلحہ نہ ملنے پر جانے دیا گیا۔