جرمنی نے شام کو خطرناک کیمیکلز برآمد کرنے کا اقرار کر لیا
جرمنی کی حکومت نے اقرار کیا ہے کہ اس نے شام کو خطرناک کیمیکلز برآمد کرنے کی اجازت دی تھی،
برلن(اے ایف پی)یہ کیمیکلز کیمیائی ہتھیار بنانے میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 1998 سے 2011 کے درمیان شام کو 360 ٹن کیمیکلز برآمد کئے گئے جو سول اور فوجی مقاصد کیلئے استعمال کئے جا سکتے تھے ۔