عراق میں 26 عسکریت پسندوں کوسزائے موت

عراق میں 26 عسکریت  پسندوں کوسزائے موت

عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 26 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی ہے۔

بغداد ( اے ایف پی)عراقی وزیر قانون حسن الشمری کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے مرتکب افرادکو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ سزائے موت پانے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق عراق سے تھا۔ ان میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث عسکریت پسند کمانڈرعادل المشہدانی بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ عراق کی ایک عدالت نےنومبر2009ء میں المشہدانی کو دہشت گردی اورفرقہ واریت کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں