شدت پسندی کا خاتمہ، برطانوی علمانے آن لائن میگزین کا اجرا کر دیا
حقیقہ میگزین کے اجرا کا مقصد نوجوانوں کو شدت پسند تنظیموں کی حقیقت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے برطانیہ میں علما نے شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک نئے آن لائن میگزین حقیقہ کا اجرا کیا ہے ..
لندن(دنیا نیوز)برطانیہ میں علما نے شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک نئے آن لائن میگزین حقیقہ کا اجرا کیا ہے ۔ حقیقہ کا مطلب سچائی یا حقیقت ہے ۔علما نے بتایا کہ میگزین کے اجرا کا مقصد نوجوانوں کو شدت پسند تنظیموں کی حقیقت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، یہ اقدام داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے اقدامات کا براہ راست جواب ہے ۔داعش اپنے نظریات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتی ہے ۔میگزین "امامز آن لائن"نامی ویب سائٹ نے لانچ کیا ہے ، ویب سائٹ کے سینئر ایڈیٹر قاری عاصم نے بتایا کہ کسی نہ کسی کو انٹرنیٹ پر داعش کا قبضہ ختم کرانا ہو گا اور ایسا صرف مذہبی رہنما ہی کر سکتے ہیں۔