کابل :توہین قرآن کے الزام میں خاتون کے قتل کاٹرائل

کابل :توہین قرآن کے الزام میں خاتون کے قتل کاٹرائل

49 ملزمان افغان عدالت میں پیش،سماعت ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی مذکورہ خاتون کا قتل انھوں نے اسلام کے دفاع کے لئے کیا، ملزمان کا بیان

کابل(خبرایجنسیاں ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ ماہ قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے تشدد سے ہلاک ہونے والی افغان خاتون شہری کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے سامنے پولیس اہلکاروں سمیت 49 افراد کو پیش کردیا گیا،مذکورہ ٹرائل افغان سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست دیکھا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق ٹرائل میں پیش کئے جانے والے ایک شخص شریف اﷲ نے کہا کہ میں نے ایک یا دو بار خاتون پر لاتیں ماری تھیں تاہم پورے واقعہ میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،مشتعل افراد میں سے کسی شخص نے اس سے ماچس مانگی تھی تاہم اس کے پاس لائیٹر موجود تھا جو اس نے اس شخص کو دے دیا تھا۔ٹرائل کے دوران دیگر ملزمان نے کہا کہ انھوں نے ایسا اسلام کے دفاع کے لئے کیا جبکہ دیگر نے ٹرائل کے دوران غم و غصے کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ کابل میں مشتعل افراد نے فرخندہ نامی افغان نوجوان خاتون کو 19 مارچ کے روز قرآن پاک کے نسخے کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا اور بعد ازاں اس کی لاش کو جلا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں