پروازیں گزرنے کی اجازت سے فلسطین پر موقف تبدیل نہیں ہوا:سعودیہ

پروازیں گزرنے کی اجازت سے فلسطین  پر موقف تبدیل نہیں ہوا:سعودیہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے امارات آنے اور جانیوالی پروازوں کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق مملکت کے ٹھو س اور اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی

ریاض(دنیا مانیٹرنگ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاعرب امن منصوبے کے مطابق پائیدار امن کیلئے کسی بھی کوشش کا سعودی عرب خیر مقدم کرے گا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں