مودی کو ایک اور جھٹکا،نیپال نے نیا نقشہ نصاب تعلیم میں شامل کرلیا
بھارت کو ہمسایہ ملک نیپال کے ہاتھوں ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا
کٹھمنڈو (اے پی پی) نیپال نے اپنے نظرثانی شدہ سیاسی نقشے کو باضابطہ طور پر سکول کے نصاب میں شامل کرلیا ،اس نئے نقشے میں وہ اہم علاقے بھی شامل ہیں جن پر بھارت کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کے ہیں۔ نیپالی پارلیمنٹ نے 13 جون 2020 کو ملک کے نئے نقشہ کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا ، نیپال کی کابینہ کی طرف سے نئے نقشے کی توثیق کے بعد حکومت کے ترجمان اور وزیر خزانہ یووراج کھٹی واڈا نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے نئے سیاسی نقشے کو آئین اور سکول کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔