نیٹو کے رکن ترکی کو افغانستان میں فوج رکھنے کی اجازت نہیں دینگے :طالبان

نیٹو کے رکن ترکی کو افغانستان میں فوج  رکھنے کی اجازت نہیں دینگے :طالبان

طالبان نے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کیلئے ترک فوجیوں کی موجودگی کی تجویز مسترد کر دی

کابل (اے ایف پی)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہو یا ترکی، ہم کسی ملک کو افغانستان میں اپنی فوج رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اگر ترکی ایسا کرتا ہے تو اسلامی امارات افغانستان اس کی سخت مخالفت کرے گی ، ہم کسی غیر ملکی طاقت کا وجود اپنے ملک میں قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن کی حیثیت سے ترکی کی فوج 20 سال تک افغانستان میں جنگ کا حصہ رہی ہے ، انہیں اپنی فوج افغانستان میں رکھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ، اگر انہوں نے ایسا کیا تو افغان ان کیساتھ وہی سلوک کریں گے جوکہ وہ حملہ آوروں سے کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں