بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی ایمبولینس سے 280 لٹر شراب برآمد،سمگلر فرار

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی ایمبولینس  سے 280 لٹر شراب برآمد،سمگلر فرار

بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن میں پولیس نے 280لٹر دیسی شراب لے جانیوالی ایک ایمبولینس کو پکڑلیا جو کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑی کے ایم پی فنڈ سے خریدی گئی

پٹنہ (اے پی پی) پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ایک پولیس افسر کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر شیام چک محلے میں ایمبولنس کی تلاشی لی گئی، جس سے 280 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی، شراب کی سمگلنگ میں شامل ایمبولنس پر سوار ایک سمگلر فرار ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں