خدا کیلئے تشدد بند کریں

خدا کیلئے تشدد بند کریں

پوپ فرانسس نے مختلف ممالک میں تشدد کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید اظہار غم کیا ہے

ویٹی کن سٹی (دنیا ڈیسک)عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہاں سینٹ پیٹرز اسکوائر آنے والے اپنے مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نہایت غم انگیز انداز میں کہا کہ میں تشدد کرنے والوں سے التجا کرتا ہوں کہ خدا کے لیے تشدد بند کر دیں، کیوں کہ اگر اسے روکا نہ گیا تو پھر تشدد بڑھتا ہی جاتا ہے ۔ تشدد کرنے والے کسی بھی فرد یا کسی گروہ کو کبھی فتح نہیں ملتی، بلکہ آخر کار سب ہی خسارے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے افغانستان کی ایک مسجد پر حملے میں 47 افراد، ناروے میں 5 افراد اور برطانیہ میں ایک شخص کی ہلاکت کو پوری انسانیت کے لیے المیہ قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں