ٹارگٹ کلنگ:غیرکشمیریوں کی سرینگر سے بھارت واپسی شروع

ٹارگٹ کلنگ:غیرکشمیریوں کی  سرینگر سے بھارت واپسی شروع

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال خراب ہونے کے بعدغیر کشمیریوں نے علاقے سے واپس جانا شروع کردیا

سرینگر (اے پی پی)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر مقامی لوگوں نے سرینگر سے جاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم خوفزدہ ہیں ، ہمارے بچے ہمارے ساتھ ہیں اور اسی لیے واپس بھارت جا رہے ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے میں مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات پیش آئے جن میں 11 افرادہلا ک ہوئے ،اس واقعہ کے بعد سے غیر کشمیری خوفزدہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں