بھارتی پارلیمنٹ نے تینوں زرعی قوانین منسوخ کردیئے

بھارتی پارلیمنٹ نے تینوں زرعی قوانین منسوخ کردیئے

سرما سیشن کے پہلے روز دونوں ایوانوں نے بغیر بحث منسوخی کی منظوری دی

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی پارلیمنٹ نے موسم سرما سیشن کے پہلے روز ہی تینوں متنازعہ زرعی قوانین منسوخ کر دیئے ،راجیہ سبھا کے بعد لوک سبھا نے بھی وزیر زراعت کے پیش کیے گئے بل کی بغیر بحث منسوخی کی منظوری دی ۔کسانوں کی مختلف یونینوں کی نمائندہ سنیوکت کسان مورچہ نے متنازعہ قوانین کی منسوخی کو پہلی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر مطالبات تسلیم ہونے تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، ان مطالبات میں فصلوں کی کم از کم سرکاری قیمت اور احتجاج کے دوران ہلاک کسانوں کے اہل خانہ کو مالی تاوان کی ادائیگی شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں