اسرائیلی پولیس کی فائرنگ چاقو بردار فلسطینی جاں بحق
مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے باہر پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار فلسطینی جاں بحق ہو گیا
تل ابیب (رائٹرز)پولیس کے مطابق نوجوان فلسطینی نے پہلے ایک یہودی پر چاقو سے وار کئے ، پھر ایک پولیس اہلکار پر حملے کیلئے اس کی جانب بھاگا جس پر وہاں موجود دو پولیس اہلکاروں نے گولیاں مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک فلسطینی کا نشانہ بننے والے یہودی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے ۔